بابراعظم کا ویرات کوہلی کو اہم پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) بھارتی مایہ ناز بلے باز اور کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی آج کل فارم سے آؤٹ ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ ناقدین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بن رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کی آئندہ سیریز سے ان کا نام بھی نکال دیا گیا ہے۔
This too shall pass. Stay strong. #ViratKohli pic.twitter.com/ozr7BFFgXt
— Babar Azam (@babarazam258) July 14, 2022
ایسے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلےباز بابر اعظم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کی ہے۔ جس میں انہوں نے ویرات کوہلی کے نام ایک پیغام جاری کیا ہے۔ ٹوئٹ کے ساتھ انہوں نے ایک تصویر شیئر کی ہے۔ جس میں وہ اور ویرات کوہلی ایک ساتھ دیکھے جاسکتے ہیں۔ بابر اعظم نے اپنے ٹوئٹ میں ویرات کوہلی کو مضبوط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔