چودھری سالک حسین کا دورہ کراچی ،کاتی کی ای او بی آئی کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی

Jan 15, 2026 | 22:18:PM
چودھری سالک حسین کا دورہ کراچی ،کاتی کی ای او بی آئی کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)وفاقی وزیر چودھری سالک حسین نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاتی) کراچی کا دورہ کیا۔ اوورسیز پاکستانیز کے وزیر، وفاقی سیکرٹری اور چیئرمین ای او بی آئی نے کاتی کی قیادت سے ملاقات کی۔ کاتی نے ای او بی آئی کے ساتھ مکمل تعاون کا یقین دلایااور اراکین کے مسائل حل کرنے کیلئے ثالثی کا کردار پیش کیا۔

وفاقی وزیر چودھری سالک حسین نے کہاکہ  کاتی 5,000 سے زائد اراکین کی نمائندگی کرتا ہے، جو 1.5 ملین ملازمتیں اور پاکستان کی برآمدات میں 9.5% حصہ فراہم کرتے ہیں۔

 کاتی نے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 38 بلین امریکی ڈالر کی شراکت میں وزارت کے کردار کو سراہا۔ کاتی نے بیرون ملک روزگار کیلئے ہنر مند افرادی قوت کی ترقی کیلئے وزارت کے ساتھ تعاون کی پیشکش کی۔گزشتہ سال افرادی قوت کی برآمد 0.74 ملین ریکارڈ کی گئی، اس سال 0.80 ملین کا ہدف مقرر ہے۔

 وفاقی وزیر نے مزید مشاورت کیلئے کاتی کے عہدیداروں کو اسلام آباد مدعو کیا۔ وزیر نے ای او بی آئی کورنگی آفس کو ہدایت کی کہ ریکوری نوٹس جاری کرنے سے قبل کاتی سے مشاورت کریں۔

 ای او بی آئی فنڈ کا حجم 18 ماہ میں 500 بلین روپے سے بڑھ کر 650 بلین روپے ہو گیا۔ بہتر گورننس اور شفافیت کو ای او بی آئی کی مالی ترقی کی اہم وجوہات قرار دیا گیا۔ ای او بی آئی زیادہ سرمایہ کاری کے منافع اور ثالثی کے ذریعے جائیداد کے تنازعات کے حل پر توجہ مرکوز کر رہا ہے۔

 قانونی نوٹس کی ڈیجیٹائزیشن اور ای او بی آئی آئی ٹی سسٹمز کا اپ گریڈ جاری ہے۔ ای او بی آئی کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کو پی ایم پورٹل اور وفاقی محتسب سے منسلک کیا جا رہا ہے۔ ای او بی آئی نے اسٹیک ہولڈرز کی سہولت کے لیے اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں ہیلپ ڈیسک قائم کیے ہیں۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: