اقرارالحسن اپنی سیاسی جماعت کا نام اور جھنڈا سامنے لے آئے

عوام راج پارٹی کسی ایک فرد یا خاندان کی ملکیت نہیں ہو گی، اس کے اصل مالک عام شہری ہوں گے

Jan 15, 2026 | 16:04:PM
اقرارالحسن اپنی سیاسی جماعت کا نام اور جھنڈا سامنے لے آئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)معروف صحافی اقرار الحسن نے نئی یوتھ سینٹرڈ عوامی تحریک اور سیاسی جماعت ’’پاکستان عوام راج تحریک‘‘ کے قیام کا اعلان کر دیا ،اس موقع پر پارٹی کا پرچم بھی عوام کے سامنے پیش کیا گیا اور ابتدائی رجسٹریشن کے آغاز کا اعلان بھی کیا گیا۔
لاہور پریس کلب میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں اقرار الحسن نے کہا کہ ان کی جماعت کا بنیادی مقصد پاکستان کے سیاسی نظام میں حقیقی اور عملی تبدیلی لانا ہےْ

 اقرار الحسن نے سیاسی جماعت کی بنیاد رکھنے کے موقع پر کہاکہ ان لوگوں نے اپنے خاندان کو پروان چڑھایاجب تک ایک مڈل کلاس طبقہ سے وزیر اعظم نہیں بنے گا اس وقت تک تبدیلی نہیں آئے گی،بغیر خوشامد اور بغیر نا پسندیدہ کی بنیاد پر فیصلہ کریں۔


اقرارالحسن نے کہاکہ میں اپنی زندگی میں کوئی سیاسی عہدہ لوں گا نا قبول کروں گا، کسی کے کہنے پر سیاسی عہدہ نہیں لوں گا، میں لوگوں کو سیاسی دکان اور سیاسی جماعت کے درمیان فرق بتاؤں گا،یہ ایک تحریک ہے جو ہم پورے ملک میں چلائیں گے،ایک پلیٹ فارم پر لوگوں کو رجسٹرڈ کرنے کے لئے اندرونی انتخابات کرائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈالر 250 روپے سے نیچے آنے کی پیش گوئی سامنے آگئی
اقرارالحسن نے کہاکہ یونین کونسل سے لے کر مرکز تک اس  تحریک میں کوئی شخصیت کا نعرہ نہیں ہوگاکوئی اقرار الحسن زندہ باد نہیں ہوگا،یہ تحریک پاکستان میں نفرت، بدتمیزی اور بداخلاقی ،اسٹیبلیشمنٹ کی غیر آئینی مداخلت پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے،آمریت کے مقابلے میں سیاسی آمر لانے کی بجائے ایک سیاسی ادارہ بنانے کی بات کریں گے،کسی فرد یا شخص کے لئے چلنے والی تحریک کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی،ہمارے ہاں تحریک ایک شخصیت کے گرد گھوم رہی ہے،موروثیت یا شخصیت پرستی اس وقت سب سے زیادہ پاکستان میں ہے،نظام اس وقت ٹھیک ہوگا جب اس کو چلانے والے ٹھیک نہیں ہوں گے.