پتوکی: اہلیہ سے صلح کیلئے آنیوالے داماد نے ساس کو قتل کر ڈالا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پتوکی کے نواحی گاؤں داؤکے میں اہلیہ سے صلح کی کوشش میں ناکامی پر سنگدل داماد نے ساس کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کی بیٹی سمیعہ 7 ماہ قبل خاوند سے ناراض ہوکر اپنے گھر آگئی تھی۔
ملزم فیاض آئس کا نشہ کرتا تھا اور کئی روز سے اقدام قتل کی دھمکیاں بھی دیتا تھا۔
مقتولہ کی بیٹی کا دعویٰ ہے کہ صلح کی کوشش میں ناکامی پر فیاض نے میری 50 سالہ والدہ کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔
تھانہ صدر پولیس پتوکی نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
مزید پڑھیں:بہاولپور: ہیٹر سے آگ لگنے کے واقعات، میاں بیوی سمیت 3 افراد جھلس کر جاں بحق