کراچی میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ، سیاسی جماعتوں کے کیمپس میں آگ لگ گئی

Jan 15, 2023 | 11:34:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )لانڈھی نمبر 6،  یو سی 3 کے وارڈ 4 میں تین سیاسی جماعتوں کے کیمپس میں آگ لگ گئی۔

تفصیلات کے مطابق ملیر تھانہ سعود آباد کی حدود  میں رات گئے سیاسی جماعتوں کے کیپس کو نامعلوم افراد نے آگ لگادی  آگ بوائز سیکنڈری اسکول کے قریب جماعت اسلامی ، پی ٹی آئی اور مہاجر قومی موومنٹ کے کیمپس کو لگائی گئی۔پولیس کی بھاری نفری کیمپس پر پہنچ گئی۔  آتشزدگی کے واقعے پر سیاسی جماعتوں نے الزام عائد کیا ہے کہ   لانڈھی نمبر 6 میں رات گئے نامعلوم افراد نے کیمپس میں آگ لگائی جس کے بعد لانڈھی نمبر  6 میں سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے کھلے آسمان تلے کیمپس لگا لیے۔

دوسری جانب ایس ایس پی کورنگی ساجدسدوزئی کا کہنا ہے کہ  سردی سے بچنے کیلئے صبح کیمپس میں موجود افراد نے آگ لگائی، آگ نے کیمپ میں موجود سامان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا  تاہم آگ لگنے کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور آگ پر جلد ہی قابو پالیا گیا۔