بانی کو جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کے حکومتی فیصلے پر پی ٹی آئی کا ردعمل آگیا

Feb 15, 2026 | 10:36:AM
بانی کو جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کے حکومتی فیصلے پر پی ٹی آئی کا ردعمل آگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) عمران خان کو اڈیالہ جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کے حکومتی فیصلے پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔
ترجمان پی ٹی آئی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خاندان کو اعتماد میں لیے بغیر عمران خان کی جیل سے ہسپتال منتقلی بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، خاندان اور معالجین کی عدم موجودگی میں کوئی طبی معائنہ قبول نہیں۔
پی ٹی آئی نے کہا کہ عمران خان کی صحت پر رازداری ناقابل قبول ہے، ان کا ہر طبی معائنہ ذاتی معالجین اور خاندان کے فرد کی موجودگی میں کروائیں، پارٹی کے تجویز کردہ معتبر ڈاکٹرز اور ہسپتال کی نگرانی میں علاج یقینی بنائیں۔
قبل ازیں وفاقی حکومت نے سابق وزیر اعظم کو آنکھ کے علاج کیلئے جیل سے ہسپتال منتقل کرنے اور میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیاتھا۔
وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں بتایا تھاکہ عمران خان کو ہسپتال منتقل کرنے اور ان کے علاج کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی کو بیٹوں سے فون پر بات کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے، حکومت انسانی ہمدردی اور قانونی تقاضوں کو مقدم رکھتی ہے، ہر قیدی کو قانون کے مطابق سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کا عمران خان کو اڈیالہ جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ
انہوں نے مزید کہاتھا کہ صحت جیسے حساس معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، پی ٹی آئی بے بنیاد پروپیگنڈے یا سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کرے، عمران خان کے علاج سے متعلق حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہی ہے، معاملے کو سیاست کی نذر کرنے کے بجائے قومی سنجیدگی اور برداشت کا مظاہرہ کریں۔