جماعت اسلامی کو بتا دیا تھا سندھ اسمبلی نہیں آنے دیں گے:وزیرداخلہ ضیا لنجار

Feb 15, 2026 | 10:29:AM
جماعت اسلامی کو بتا دیا تھا سندھ اسمبلی نہیں آنے دیں گے:وزیرداخلہ ضیا لنجار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیرداخلہ سندھ ضیا لنجار نے کہا ہے کہ  کسی کو تماشہ کرنے کی اجازت نہیں۔

سندھ اسمبلی کے باہر جماعت اسلامی کے احتجاج اور دھرنے سے متعلق وزیرداخلہ سندھ ضیا لنجار کا اہم بیان سامنے آیا ہے، انھوں نے بتایا کہ جماعت اسلامی کے ساتھ گذشتہ شام 4 بجے مذاکرات ہونے تھے، کسی کو تماشہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

وزیرداخلہ سندھ نے کہا کہ ہمیں جماعت اسلامی کےخلاف کارروائی کرنی پڑی، جماعت اسلامی کو بتا دیا تھا کہ سندھ اسمبلی نہیں آنے دیں گے۔

آج شام جماعت اسلامی کی ریلی پر پولیس نے لاٹھی چارج اور شیلنگ کی ہے جبکہ کارکنوں کی جانب سے بھی پتھراؤ کیا گیا ہے، پولیس نے 10 سے زائد کارکنان کو حراست میں لے لیا ہے۔

جماعت اسلامی کے متعدد کارکنان سندھ اسمبلی کے دروازے پر پہنچے، کارکنان اور پولیس کے درمیان دھکم پیل ہوئی ہے، پولیس نے ساؤنڈ سسٹم والا ٹرک بھی تحویل میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت میچ سے قبل اوپنر ابھیشیک شرما کا اہم ویڈیو بیان آگیا

پولیس کا کہنا ہے کہ کارکنان کے پتھراؤ سے تین اہلکار زخمی ہوئے ہیں، پولیس نے سندھ اسمبلی کے قریب رکاوٹیں کھڑی کی تھیں، جماعت اسلامی کے کارکنان رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے سندھ اسمبلی کے دروازے پر پہنچے۔

اس سے قبل جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی فاروق فرحان اور پولیس میں مذاکرات ہوئے تھے، پولیس نے سندھ اسمبلی کے باہر دھرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا، پولیس کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی تک آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔