سٹیٹ بینک کے ذخائر میں اضافہ، رپورٹ جاری

Feb 15, 2024 | 21:55:PM
سٹیٹ بینک کے ذخائر میں اضافہ، رپورٹ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان) ایک ہفتے کے دوران سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر میں 1 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے میں سٹیٹ بینک کے ذخائر میں 1 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا, سٹیٹ بینک کے ذخائر بڑھ کر 8 ارب 5 کروڑ 65 لاکھ ڈالر ہو گئے، کمرشل بینکوں کے ذخائر 3 کروڑ 90 لاکھ ڈالر اضافے سے 5 ارب 10 کروڑ ڈالر ہو گئے، ملکی مجموعی ذخائر 5 کروڑ 10 لاکھ ڈالر اضافے سے 13 ارب 14کروڑ ڈالر ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا صنعتوں کا پہیہ رواں دواں رکھنے کیلئے بڑا فیصلہ

علاوہ ازیں سٹیٹ بینک کے پاس ڈیڑھ ماہ کے درآمدی بل کے برابر ذخائر بھی موجود ہیں۔