کراچی، ایف آئی اے امیگریشن کی کارروائی، کے پی پولیس کو مطلوب ملزم گرفتار

Feb 15, 2024 | 19:40:PM
کراچی، ایف آئی اے امیگریشن کی کارروائی، کے پی پولیس کو مطلوب ملزم گرفتار
کیپشن: فوٹو ایف آئی اے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے سنگین جرائم میں مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ملزم خیبرپختونخوا پولیس کو مطلوب تھا جسے پاکستان پہنچنے پر گرفتار کیا گیا، ملزم اعجاز ملاء کیخلاف قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت تھانہ نورنگ میں مقدمہ درج تھا۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستانی بہو سے نامناسب سلوک کرنے پر شوہر سمیت سسرالیوں کو قید کی سزا

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ملزم عجاز ملاء فلائٹ نمبر XY313 کے ذریعے سعودی عرب سے پاکستان پہنچا تھا جس کا نام سٹاپ لسٹ میں شامل تھا۔

بعدازاں ملزم کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کردیا گیا اور ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن فہد خواجہ کی جانب سے ٹیم کی کارکردگی کو سراہا گیا۔