سینیٹ ٹکٹوں کی تقسیم پر پی ٹی آئی ٹوٹ پھوٹ کا شکار، لیاقت جتوئی کا پارٹی سے استعفے کا فیصلہ

Feb 15, 2021 | 18:21:PM
سینیٹ ٹکٹوں کی تقسیم پر پی ٹی آئی ٹوٹ پھوٹ کا شکار، لیاقت جتوئی کا پارٹی سے استعفے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سینیٹ انتخابات میں فیصل واوڈا اور سیف اللہ ابڑو کو ٹکٹ دینے پرسابق وزیراعلیٰ سندھ لیاقت علی جتوئی نے پارٹی سے استعفے کافیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق لیاقت جتوئی نے سندھ سے ہم خیال پارٹی رہنماﺅں کا اجلاس بھی طلب کرلیا۔اجلاس بدھ شام لیاقت جتوئی کی رہائشگاہ پر ہوگا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما لیاقت جتوئی نے سابق وزیراعلیٰ سندھ سردارممتاز بھٹو سے بھی رابطہ کرلیا۔ممتاز بھٹو نے بھی جلد اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنے پر غور شروع کردیا۔
ادھرپی ٹی آئی کے ریجن صدراور جنرل سیکرٹریزنے بھی مستعفی ہونے کافیصلہ کرلیاہے۔لیاقت جتوئی اور سندھ عہدیدار پریس کانفرنس میں استعفے کااعلان کریں گے ۔
واضح رہے کہ لیاقت جتوئی نے عوامی اتحاد پارٹی کو پی ٹی آئی میں ضم کرکے 2017میں شمولیت اختیار کی تھی۔