افغان صوبے زابل اور اروزگان میں حملے،5 پولیس اہلکار ہلاک

Feb 15, 2021 | 14:28:PM
افغان صوبے زابل اور اروزگان میں حملے،5 پولیس اہلکار ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز)افغانستان کے صوبہ زابل اور اروزگان میں پولیس چوکی اور پیٹرولنگ گاڑی ہر حملے کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان صوبہ زابل میں طالبان کی جانب سے پولیس چوکی پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 4 اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ 2 اہلکار حملے میں زخمی ہو گئے، جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔مقامی پولیس چیف نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کی جانب سے ہائی وے پر قائم پولیس چوکی پر رات گئے حملہ کیا گیا اور پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی میں 2 طالبان ہلاک اور 3 زخمی ہوئے۔ طالبان کی جانب سے اب تک حملے سے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ادھر صوبہ اروزگان میں ریمورٹ کنٹرول بم کے ذریعے پیٹرولنگ پر مامور پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔ صوبائی گورنر کے ترجمان نے حملے کی تصدیق کر دی ہے تاہم اس حملے کی ذمہ داری اب تک کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔