شدید دھند کے باعث موٹروے بند

Dec 15, 2025 | 19:35:PM
شدید دھند کے باعث موٹروے بند
کیپشن: موٹروے پر دھند کا راج، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان)موٹروے کو شدید دھند کے باعث گاڑیوں کیلئے مکمل بند کردیا گیا۔

ترجمان کاکہناتھا کہ  موٹروے ایم 3 کو درخانہ سے رجانہ تک دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا۔موٹروے ایم 4 گوجرہ سے ملتان تک دھند کی وجہ سے بند ہے ۔موٹروے ایم 5 ملتان سے ظاہر پیر  تک دھند کی وجہ سے بند ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کابیان میں کہناتھا کہ موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جانوں و مال کا تحفظ ہے۔دھند میں لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا باعث ہو سکتی ہے۔روڈ یوزرز لین ڈسپلن پر سختی سے عمل کریں۔شہری دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دھند میں صبح 10 تا شام 6 تک محفوظ سفری اوقات ہیں۔ڈرائیور حضرات فوگ لائٹس لازمی استعمال کریں اورغیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔

سید عمران احمد نے کہاکہ ڈرائیور حضرات تیز رفتاری نہ کریں، آگے والی گاڑی سے محفوظ فاصلہ رکھیں۔رہنمائی اور مدد کیلئے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کو نئی سیاسی کمیٹی کے پہلے اجلاس میں جھٹکالگ گیا، 2بڑے ناموں کا شرکت پر تحفظات کااظہار