ایل این جی کی قیمتوں میں5.90 فیصد تک کمی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)ایل این جی کی قیمتوں میں5.90 فیصد تک کمی کر دی گئی ہے، اوگرا نے دسمبر کے لیے ایل این جی کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.68 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے۔
سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی 0.57 ڈالرز فی ایم ایم بی ٹی یو سستی، سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت 11.83 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت10.78 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اوگرانےنومبرکے لیے ایل این جی 1.97فیصد تک مہنگی کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں :پاک بحریہ کا شمالی بحیرہ عرب میں شاندار فائر پاور کا مظاہرہ