’’پنجاب میں احتجاج اب سوچ سمجھ کر ‘‘ حکومت نے نیا قانون تیار کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عرفان ملک)پنجاب میں احتجاج اب سوچ سمجھ کر ۔۔۔ حکومت نے نیا قانون تیار کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ہائی سکیورٹی زونز بنانے کا قانون تیار کر لیا گیا،ہائی سکیورٹی زونز میں جلسے جلوس اور احتجاج پر مکمل پابندی ہو گی۔
خلاف ورزی پر ایک سے تین سال قید اور پانچ لاکھ روپے تک جرمانہ ہو گا،نامزد علاقوں میں اجتماع صرف ڈپٹی کمشنر کی اجازت سے ہو گا۔
بغیر اجازت اجتماع پر ایک لاکھ روپے تک جرمانہ ہو گا،نان ڈیزگنیٹڈ علاقوں میں اجتماع پر چھ ماہ سے ایک سال قید ہوگی ۔
یہ بھی پڑھیں:سب قانون توڑ دئیے گئے، آسٹریلیا کرکٹ نے بھی بڑا قدم اٹھا لیا
نان ڈیزگنیٹڈ علاقوں میں تین لاکھ روپے تک جرمانہ ہو گا،اجتماع کے دوران سرکاری یا نجی املاک کو نقصان پر اضافی جرمانہ نافذ کیا جائے گا۔
نقصان کے برابر رقم بطور جرمانہ وصول کی جائے گی،عوامی اجتماعات سے متعلق جرائم ناقابل ضمانت قرار دیا جائے
پولیس کو خلاف ورزی میں استعمال ہونے والا سامان ضبط کرنے کا اختیار ہو گا۔