آسٹریلیا کا ہتھیاروں کے قوانین سخت کرنے پر غور

Dec 15, 2025 | 09:54:AM
آسٹریلیا کا ہتھیاروں کے قوانین سخت کرنے پر غور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے کہا ہے کہ ہتھیاروں کے قوانین سخت کرنے سمیت ہر ضروری اقدام کے لیے تیار ہیں۔

سڈنی کے بونڈی بیچ پر تقریب میں فائرنگ سے 15 افراد کی ہلاکت کے بعد اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں میں سے ایک کے پاس 6 ہتھیار رکھنے کا لائسنس تھا۔

وزیراعظم انتھونی البانیز نے کہا کہ گن لائسنس ہمیشہ کے لیے نہیں ہونے چاہئیں، ہمیں قوانین بہتر کرنا ہوں گے۔

دوسری جانب آسٹریلیا میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے، اس دوران قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

مزید پڑھیں:سڈنی حملہ خوفناک، حملہ آور کو روکنے والا شخص بہادر اور قابل احترام ہے: ٹرمپ

علاوہ ازیں آسٹریلیا میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے، اس دوران قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

گزشتہ روز سڈنی میں بونڈی بیچ پر یہودیوں کی ایک تقریب میں فائرنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 15 ہوگئی ہے

 2 پولیس اہلکاروں اور حملہ آور سمیت 40 زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔