9 مئی عمران خان اور فیض حمید کا جوائنٹ وینچر تھا: وزیردفاع

Dec 15, 2025 | 00:05:AM
9 مئی عمران خان اور فیض حمید کا جوائنٹ وینچر تھا: وزیردفاع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 9 مئی پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور فیض حمید کا جوائنٹ وینچر تھا، عمران خان اکیلے یہ سب کچھ نہیں کرسکتے تھے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہناتھاکہ مجھے بلا کر کہا گیا کہ نوازشریف کے بیان کی مذمت کرو، میں نے کہا کہ نواز شریف میرا لیڈر ہے، میں کیسے مذمت کروں؟

ان کا کہنا تھاکہ مجھے کہا گیا اگر آپ نوازشریف کے بیان کی مذمت کردیں گے تو آپ کے نیب کیسزختم ہوجائیں گے، میں نے کہا مجھے یہ قابل قبول نہیں۔

انہوں نے کہا کہ  یہ معاملہ ایک طرف اور بھی جانا چاہیے، وہ عدلیہ جس نے نوازشریف سےاپیل کا حق بھی چھین لیا۔

وزیر دفاع کا کہنا تھاکہ 9 مئی بانی پی ٹی آئی اور فیض حمید کا جوائنٹ وینچر تھا اور 9 مئی کو فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، 9 مئی کو بانی پی ٹی آئی اکیلے یہ سب کچھ نہیں کرسکتے تھے۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: