الیکشن کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کر دی

لاہور ہائیکورٹ نے بیوروکریٹس کی بطور ڈی آر اوز اور آر اوز تعیناتی کو کالعدم قرار دیا تھا

Dec 15, 2023 | 19:02:PM
الیکشن کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کر دی
کیپشن: الیکشن کمیشن لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) الیکشن کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ  کے جانب سے بیوروکریٹس کی بطور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز اور  ریٹرننگ آفیسرز  کی تعیناتی  کالعدم قرار دیئے جانے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کر دی ۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان نے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کی ، جس میں لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

قبل ازیں سیکرٹری الیکشن کمیشن کاکہناتھا کہ 8 فروری کو انتخابات سے متعلق کچھ کہہ نہیں سکتے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی  میں تین رکنی بنچ تشکیل دیدیاگیا،دیگر ججز میں سردار طارق مسعود اور جسٹس منصور علی شاہ شامل ہیں ۔