تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے استعفوں سے کھیلنے کا فیصلہ کرلیا

Dec 15, 2022 | 15:54:PM
تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے استعفوں سے کھیلنے کا فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے استعفوں سے کھیلنے کا فیصلہ کرلیا۔ قومی اسمبلی سے استعفی دینے کا طریقہ کار اپنانے کی بجائے خط خط کھیلا جائے گا۔

 قومی اسمبلی کے استعفوں کی دوبارہ تصدیق کے معاملے پر تحریک انصاف نے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ تحریک انصاف نے سینئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو ٹاسک سونپ دیا۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اسپیکر سے 125 ارکا ن کے استعفوں کی تصدیق کے لئے وقت مانگا جائے گا۔ شاہ محمود قریشی اسپیکر قومی اسمبلی سے خط و کتابت کریں گے۔ شاہ محمود قریشی اسپیکر سے رابطہ کر کے استعفوں کی دوبارہ تصدیق کے لئے وقت لیں گے۔

اسپیکر سے وقت طے ہونے کے بعد چیف وہپ عامر ڈوگر تمام مستعفی ارکان کو قومی اسمبلی مقررہ تاریخ پر پہنچنے کی ہدایت کریں گے۔ عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ پی ٹی آئی ارکان استعفوں کی تصدیق کے دوبارہ قومی اسمبلی جائیں گے۔