واٹس ایپ کا نیا کارنامہ، آڈیو میسج کے فیچر میں حیران کن تبدیلی

Dec 15, 2021 | 10:42:AM
واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کرا دیا،فائل فوٹو
کیپشن: واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کرا دیا،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے آڈیو میسج کے فیچر میں حیران کن تبدیلی کردی ہے، واٹس ایپ صارفین اب اپنی سہولت کیلئے اپنے آڈیو پیغام کو بھیجنے سے پہلے سن سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق میٹا کی ملکیت واٹس ایپ کے دنیا بھر میں دو ارب سے زائد صارفین ہیں، جنہیں سہولیات فراہم کرنے اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں سبقت برقرار رکھنے کے لیے کمپنی کی جانب سے آئے روز نت نئی سہولیات متعارف کرائی جاتی ہیں۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر واٹس ایپ کی جانب سے اپنے نئے فیچر سے متعلق صارفین کو آگاہ کرنے کیلئے ایک ویڈیو بھی جاری کی، جس میں کہا گیا ہے کہ واٹس ایپ صارفین اب اپنی سہولت کیلئے اپنے آڈیو پیغام کو بھیجنے سے پہلے سن سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے رواں سال مئی میں بیٹا ورژن صارفین کے لیے آڈیو میسج کے حوالے سے ایک فیچر متعارف کرایا گیا تھا، جس کے تحت وہ کسی بھی آڈیو پیغام یا وائس نوٹ کو ٹوایکس رفتار تک بڑھا کر جلدی سُن سکتے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:    ادویات کی قیمت بڑھی ہیں تو کونسی قیامت آ گئی۔۔ فواد چودھری