وزیراعظم کی خیبرپختونخوا میں ریسکیو و امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایات

Aug 15, 2025 | 21:24:PM
وزیراعظم کی خیبرپختونخوا میں ریسکیو و امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایات
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)ملک میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کی صورتحال کے جائزے کے لیے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس میں چیئرمین این ڈی ایم اے نے ملک کے بالائی حصوں میں کلاؤڈ برسٹ، فلیش فلڈز سے ہونے والے نقصانات اور ریسکیو و ریلیف آپریشن پر بریفنگ دی ہے۔

وزیرِ اعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق شہباز شریف نے این ڈی ایم اے کو خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت اور پی ڈی ایم اے کے ساتھ تعاون جاری رکھنے، ریسکیو و ریلیف آپریشن میں تمام تر تعاون فراہم کرنے اور تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایات کی ہیں۔

وزیرِ اعظم نے چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر کو خیبر پختونخوا کی حکومت سے ریسکیو و امدادی سرگرمیوں کے لیے رابطے مزید مربوط کرنے کی ہدایت کی ہے اور خیبر پختونخوا حکومت کو خیمے، ادویات، اشیا خورنوش اور دیگر امدادی سامان فوری پہنچانے کے احکامات دیے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا ہے کہ امدادی سامان کو ٹرکوں کے ذریعے ترجیحی بنیادوں پر اور فوری بھیجا جائے، اعلامیے کےمطابق وزیرِ اعظم نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پھنسے لوگوں و سیاحوں کو فوری محفوظ مقامات پر پہنچا نے کی ہدایات کی ہیں۔

اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور کلاؤڈ برسٹ اور فلیش فلڈز کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے جانے پر اظہار افسوس کیا ہے۔

وزیر اعظم نے وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا کو یقین دہانی کروائی کروائی کہ این ڈی ایم اے صوبائی حکومت کی ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں ہر قسم کی معاونت کرے گی۔

اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومت کی ہر قسم کی مدد کرے گی. وزیرِ اعظم نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہماری تمام تر ہمدردیاں متاثرین کے ساتھ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :خیبر پختونخوا حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹرگرکرتباہ