کیریبئن لیگ کے پہلے ہی میچ میں فاسٹ بولر نسیم شاہ کاجشن کا انداز وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کیریبئن لیگ کے پہلے ہی میچ میں جشن کا انداز وائرل ہوگیا۔
نسیم شاہ نے وکٹ لینے کے بعد ویسٹ انڈین شیلڈن کارٹل کا انداز اپنایا، کیریبئن پریمیئر لیگ میں پہلا میچ کھیلنے والے نسیم شاہ نے وکٹ لینے کے بعد مخصوص انداز میں سلیوٹ مارا۔
???????? @iNaseemShah Causing Havoc! #CPL25 #BiggestPartyInSport #CricketPlayedLouder #SKNPvABF #Sky365 pic.twitter.com/xryfsvNBoq
— CPL T20 (@CPL) August 15, 2025
فاسٹ بولر نے ویسٹ انڈیز کے جیڈن سیلز کو آؤٹ کرنے کے بعد سلیوٹ مار کر جشن منایا، انٹیگاینڈ بربودا فالکنز کے خلاف نسیم شاہ نے سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کی جانب سے دو وکٹیں حاصل کیں۔
نسیم شاہ نے فالکنز کی اننگز کی آخری وکٹ حاصل کر کے سلیوٹ کے ساتھ جشن منایا، نسیم نے 3.1 اوورز میں 20 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں۔
خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز کے شیلڈن کارٹیل کا سلیوٹ مارنے کا اسٹائل چند برس قبل خاصا مقبول ہوا تھا، کارٹیل شیلڈن کے اسٹائل کو کئی بولرز نے بھی اپنایا تھا۔