کیا پاکستان میں نئی موبائل فون کمپنی لانچ ہوگی؟

Aug 15, 2023 | 12:43:PM
 ملک میں مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر چند ہفتوں سے چہ مگوئیوں میں رہنے والی نئی موبائل فون سروس ’’اونک‘‘ متعارف کرا دی گئی۔ مذکورہ کمپنی پی ٹی ایم ایل پاکستان کی پہلی فائیو جی انٹرنیٹ ٹیکنالوجی سے لیس کمپنی ہوگی۔  
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ملک میں مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر چند ہفتوں سے چہ مگوئیوں میں رہنے والی نئی موبائل فون سروس ’’اونک‘‘ متعارف کرا دی گئی ہے۔ مذکورہ کمپنی پی ٹی ایم ایل پاکستان کی پہلی فائیو جی انٹرنیٹ ٹیکنالوجی سے لیس کمپنی ہوگی۔  

اونک کو خصوصی طور پر انٹرنیٹ پیکیجز کیلئے متعارف کرایا گیا ہے اور یہ برانڈ خصوصی طور پر انٹرنیٹ ڈیٹا کا کام کرے گا۔ یہ بلکل موجودہ موبائل سمز کی طرح ہوگا اور اس سے کالز بھی کی جا سکیں گے، تاہم اس حوالے سے تصدیقی طور پر کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

اس کے خلاف پھیلنے والی افواہوں کے بعد پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا اس پر وضاحت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت پاکستان نے کسی نئی کمپنی کو سیلولر کا لائسنس جاری نہیں کیا۔ 

پی ٹی اے کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ ملک میں ایک نئے آپریٹر اور اس کی نئی سروس ’’اونک (ONIC)‘‘ کے حوالے سے عوام اور سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہیں غلط ہیں، پاکستان میں کسی بھی نئے موبائل آپریٹر کو سیلولر لائسنس نہیں دیا گیا۔

جاری بیان میں بتایا گیا کہ پاک ٹیلی کام موبائل لمیٹڈ (پی ٹی ایم ایل) جو پہلے سے ہی ’یوفون‘ برانڈ کی مالک کمپنی ہے، وہ مارکیٹ میں ڈیجیٹل طبقے کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ایک اور نئی ڈیجیٹل پروڈکٹ ’اونک‘ متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق اونک کو متعارف کرانے کا مقصد صارفین کو روایتی خدمات کی فراہمی کے بجائے آسان ڈیجیٹل سہولیات کی فراہمی ہے۔ پی ٹی اے نئے برانڈ کی مالک کمپنی پی ٹی ایم ایل کے ساتھ مل کر ’اونک‘ کو شروع کرنے کیلئے کام کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  روپے کی بے توقیری، ڈالر مزید مہنگا ہو گیا

ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کے مطابق ریگولیٹری تعمیل اور صارفین کے تحفظ کے عزم کے پیش نظر پی ٹی اے نے پی ٹی ایم ایل کو تمام ضروری ریگولیٹری تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے کہا ہے۔

بیان میں یہ واضح نہیں کیا گیا ہے کہ اونک کی سروسز کب سے شروع ہوں گی اور مذکورہ برانڈ کون سی اور کس طرح کی ڈیجیٹل خدمات فراہم کرے گا۔