تحریک انصاف ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی ، شیری رحمان 

Aug 15, 2022 | 19:41:PM
شیری رحمان ، بڑا بیان
کیپشن: شیری رحمان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کی سنیئر رہنما شیری رحمان نے کہا تحریک انصاف اندورنی طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ تحریک انصاف کے لوگ اگر معافی مانگ کر پیپلزپارٹی میں آرہے ہیں تو اس کا فیصلہ قیادت کررہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی سنیئر رہنما شیری رحمان نے 24 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے پاس سوائے جھوٹے الزامات کے کچھ نہیں بچا ہے۔تحریک انصاف اندورنی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی ہے۔تحریک انصاف کے لوگ اگر معافی مانگ کر پیپلزپارٹی میں آرہے ہیں تو ہم کیا کہیں۔جو تحریک انصاف سے پیپلز پارٹی میں آرہا ہے اس کا حتمی فیصلہ قیادت کرے گی۔ان کا کہناتھا کہ بہت جلد تحریک انتشار تاش کے پتوں کی طرح ڈھیر ہونے والی ہے۔عمران خان کو اپنے بندوں پر اعتماد نہیں اس لئے 9 سیٹوں پر الیکشن خود لڑ رہے ہیں۔عمران خان بہتان تراشی سے سوا کچھ نہیں کرسکتے۔
یہ بھی پڑھیں:این اے 246 ضمنی الیکشن، عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض عائد