کورونا وائرس سے مزید 2 افراد جاں بحق، 459 نئے کیسز رپورٹ

Aug 15, 2022 | 10:04:AM
  کورونا وائرس, جاں بحق، نئے کیسز, رپورٹ,این آئی ایچ , مثبت کیسز ،
کیپشن: کورونا اموات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ملک بھر میں  کورونا کےحملے جاری، جان لیوا وائرس سے مزید 2 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ پاکستان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 459 نئے کیسز سامنے آئے ہیں،این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 18 ہزار 45 کرونا ٹیسٹ کئے گئے، جن میں مثبت کیسز کی شرح 2.54 فی صد رہی۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق کووِڈ نائنٹین سے ہونے والے انفیکشن کے باعث ملک بھر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج 172 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔