بند ٹرینوں کی بحالی کیلئے سماجی تنظیموں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ

Apr 15, 2023 | 11:49:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) گزشتہ سال بارشوں اور سیلاب کے باعث بند ہونے والی ٹرینوں کی بحالی کیلئے  سماجی تنظیموں کی جانب سے احتجاجی مظاہر کیا گیا۔

گزشتہ سال ہونے والی بارش اور سیلاب کے باعث لاڑکانہ وایہ دادو سیہون شریف ٹریک پر چلنے والی ٹرینیں تاحال بحال نہ ہوسکی۔ ان بند ٹرینوں کی بحالی کے لیے سماجی تنظیموں کے  رہنماؤں کی جانب سے ریلوے ٹریک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، باڈہ شہر کے سماجی تنظیمی رہنماؤں نے بینر اٹھا کر ٹرینوں کی بحالی کے لیے ریلی نکالی۔

یہ بھی پڑھیں: چمن سمیت سرحدی اضلاع میں چینی کی سپلائی پرپابندی

مظاہرین نے مطالبہ کرتے ہوئے  کہنا تھا کہ ٹرینیں بند ہونے کے باعث سیہون شریف ٹریک پر سفر کرنے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا اٹھانا پڑ رہا ہے لہٰذا وزیرِ ریلوے سے مطالبہ کرتے ہیں کہ لاڑکانہ وایہ دادو سیہون شریف جامشورو کوٹری ٹریک پر چلنے والی ٹرینیں دوبارہ بحال کی جائیں۔