کسٹمزانٹیلی جینس کے 9 افسروں کا تبادلہ

Apr 15, 2021 | 22:05:PM
کسٹمزانٹیلی جینس کے 9 افسروں کا تبادلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کسٹمزانٹیلی جینس کے 9 افسروں کا تبادلہ کردیا گیا، سہیل مرتضی  اینٹی سمگلنگ سے سٹیٹ ویئرہاوس ٹھوکر نیاز بیگ  تبدیل ۔

تفصیلات کے مطابق اکمل شہباز کا رینج آفس گوجرانوالہ سے اینٹی سمگلنگ،آئی اینڈ پی لاہور ، کسٹمز انٹیلی جینس آفیسر محمدعلی کا ریجنل آفس ویئرہاوس سے اینٹی سمگلنگ، آئی اینڈپی، محمد عارف میو کا سٹیٹ ویئرہاوس ٹھوکرنیاز بیگ سے رینج آفس گوجرانوالہ تبادلہ کردیا گیا ہے۔
 انٹیلی جینس آفیسر احتشام نوید کا ایم ٹی او، کار سیل سے آکشن، آڈٹ پیراز، جنرل برانچ، انفورسمنٹ تبادلہ،نعمان اشرف کو اے ایس او کے ساتھ کار سیل کا چارج سونپ دیا گیا۔ انٹیلی جینس آفیسر فدا حسین کا اینٹی سمگلنگ سے انفورسمنٹ برانچ اور اینٹی منی لانڈرنگ میں تبادلہ کردیا گیا ہے۔
 اسلم اقبال کا انفورسمنٹ سے اینٹی سمگلنگ میں تبادلہ انٹیلی جینس آفیسر محمد اسلم چوہدری کو کارسیل کے ساتھ بلڈنگ کیئرٹیکر اور سکیورٹی کا چارج بھی دے دیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں :تحریک لبیک کے اثاثے منجمد کرنے کا عمل شروع