۔۔۔۔جیب کترے کی انوکھی ہمدردی ۔۔۔۔

Apr 15, 2021 | 19:59:PM
 ۔۔۔۔جیب کترے کی انوکھی ہمدردی ۔۔۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)”درد دل “رکھنے والے جیب کترے کی مہربانی۔ مسلم لیگ (ق) سنٹرل پنجاب کی جوائنٹ سیکرٹری تمکین آفتاب ملک کے پرس سے ہزاروں روپے کی نقدی نکال کر 4روپے کے سکے چھوڑ کر پرس پھینک دیا ۔
تمکین آفتاب ملک نے بتایا کہ وہ رمضان المبارک کی خریداری کی غرض سے ایک مارکیٹ گئیں جہاں پر خواتین کا کافی رش تھا اسی دھکم پیل میں ہینڈ بیگ سے میرا پرس نکال لیا گیا جس میں بچوں کی فیس ، یوٹیلٹی بلز اور خریداری کی غرض سے ہزاروں روپے کی نقدی ، شناختی کارڈ سمیت دیگر دستاویزات موجود تھیں ۔ تمکین آفتا ب کے مطابق گھر واپس آ کراپنے تمام کارڈ بلاک کرائے ۔ کچھ دیر بعد ایک کال آئی کہ آپ کا پرس ملا ہے جب میں مطلوبہ جگہ پر پہنچی تو پرس میں سے ہزاروں روپے کی نقدی غائب تھی جبکہ شناختی کارڈ ، دستاویزات او ر صرف چار روپے کے سکے موجود تھے ۔
 پرس دینے والے شخص نے بتایا کہ انہیں یہ پرس دکان کے باہر سے ملا اور اس میں سے آپ کے وزیٹنگ کارڈ ملے جس کی و جہ سے رابطہ ممکن ہو سکا ۔تمکین آفتاب ملک نے سوشل میڈیا پر چار روپے کے سکے چھوڑنے پر جیب کترے کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔

یہ بھی پڑھیں۔حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے ایک اور طویل القامت مجسمے کی تعمیر