اقرا عزیز نے شہرت کی دنیا میں کب قدم رکھا؟

Apr 15, 2021 | 15:06:PM
اقرا عزیز نے اداکاری کب سے شروع کی
کیپشن: اقرا عزیز نے اداکاری کب سے شروع کی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) اداکارہ اقرا عزیز کا کہنا ہے کہ ان کے نزدیک آج کل کی سوشل میڈیا کی شہرت کچھ نہیں اصل شہرت تو پرانے فنکاروں کے پاس تھی۔

تفصیلات کے مطابق ’’خدا اور محبت‘‘ جیسے پاکستان کے کامیاب ڈرامےمیں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ اقرا عزیز ماضی میں ’’رانجھا رانجھا کردی‘‘، ’’سنو چندا‘‘ اور ’’جھوٹی‘‘جیسے سپر ہٹ ڈراموں میں کام کرچکی ہیں۔ انہیں بچپن سے اداکاری کا شوق تھا۔

اقرا عزیز مستقبل میں فلموں میں کام کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں یا نہیں اس بارے میں ان کا کہنا تھا جب بھی انہیں محسوس ہوا یہ ایک اچھی فلم ہے اور انہیں بڑی اسکرین پر کام کرنا چاہئے تو وہ ضرور فلم میں کام کریں گی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں اقرا عزیز نے بتایا کہ میں بچپن سے ہی امی کے ڈوپٹے لے کر اور ساڑھیاں باندھ کر انڈین گانوں پر شیشے کے سامنے اداکاری کرتی تھی، تیار ہوتی تھی اور میک اپ کرتی تھی۔ دسویں جماعت میں ایک اشتہار کے ذریعے شوبز کی فیلڈ میں قدم رکھا اور اسی وقت فیصلہ کرلیا کہ اسی فیلڈ میں کیر یئر بنانا ہے۔

  اقرا عزیز کا اس بارے میں کہنا ہے کہ وہ اپنی شہرت سے خوش ہیں لیکن وہ اس شہرت کو شہرت نہیں سمجھتیں۔ ان کا کہنا ہے، یہ سوشل میڈیا کا دور ہے، لوگ میرے کام کو پسند کرتے ہیں، مجھے پہچانتے ہیں یہ بہت بڑی بات ہے لیکن اصل شہرت ہمارے پرانے آرٹسٹس کے پاس تھی۔

یہ بھی پڑھیں:      فلم "زندگی تماشہ" ایشن فلم فیسٹیول کی بہترین فلم قرار