کراچی: گٹکا بیچنے والے کی لڑکی سے زیادتی،ملزم گرفتار

Apr 15, 2021 | 10:31:AM
گٹکا بیچنے والے کی لڑکی کے گھر میں گھس کر زیادتی
کیپشن: گٹکا بیچنے والے کی لڑکی کے گھر میں گھس کر زیادتی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سے پولیس نے 16 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، ملزم گٹکے اور ماوے کی تیاری اور فروخت کا کام کرتا ہے۔

پولیس کے مطابق سرجانی ٹاؤن سے 16 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کے الزام میں عمیر نامی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ملزم کے خلاف سرجانی ٹاؤن تھانے میں لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔دورانِ تفتیش ملزم نے بتایا کہ وہ گٹکے اور ماوے کی تیاری اور فروخت کا کام کرتا ہے، سرجانی ٹاؤن کے مختلف گھروں کو گٹکے کی تیاری کے سلسلے میں استعمال کرتا ہے۔

ملزم عمیر کا اپنے گٹکے اور ماوے کی تیاری کے سلسلے میں متاثرہ لڑکی کے گھر آنا جانا تھا، ملزم عمیر نے پہلی بار متاثرہ لڑکی سے زیادتی کی تو اس نے ڈر کے مارے کسی کو نہیں بتایا۔ واقعے کے روز آدھی رات کو ملزم چوری چھپے گھر میں گھس آیا اور زبردستی لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تو لڑکی کے اہلِ خانہ جاگ گئے۔

لڑکی نے اپنے گھر والوں کو بتایا کہ ملزم اس سے قبل بھی اس سے زبردستی زیادتی کر چکا ہے، ملزم کو تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
 یہ بھی پڑھیں:      اسقاط حمل سے طالبہ کی موت، عدالت کی ملزم کو آخری وارننگ