غیر قانونی افغانی مہاجرین کے پاکستان سے انخلا کا سلسلہ جاری

Sep 14, 2025 | 23:50:PM
 غیر قانونی افغانی مہاجرین کے پاکستان سے انخلا کا سلسلہ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان میں رہائش پذیر غیرقانونی افغان تارکین کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، غیر ملکی افغانیوں کو کراچی سے جیکب آباد ہولڈنگ کیمپ پر منتقل  کیا جا رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ   پانچ بسوں پر مرد ،خواتین اور بچوں سمیت 242 افغانی  مہاجرین کو ہولڈنگ کیمپ پر منتقل کر دیا گیا ہے،غیر ملکی افغانیوں کو براستہ بلوچستان  چمن بارڈر سے افغانستان منتقل کیا جائے گا،پولیس کا کہنا ہے کہ  سیکورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد غیر ملکی افغانیوں کو منتقل کیا جائے گا۔

  ہولڈنگ کیمپ پر غیر ملکی افغانیوں کیلئے مکمل سہولیات کا انتظام کیا گیا ہے، ہولڈنگ کیمپ کے اطراف میں سیکورٹی کے انتظامات انتہائی سخت پولیس اور رینجرز تعینات ہیں۔


یہ بھی پڑھیں:امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اسرائیل پہنچ گئے