اسلام آباد: ڈینگی کے مزید 25 کیسز رپورٹ، 21 مریض ہسپتال داخل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )اسلام آباد میں ڈینگی کے مزید 25 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، دیہی علاقوں سے 13 اور شہری علاقوں سے 13 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
اسلام آباد کے علاقوں بھارہ کہو سے 6 کیسز، روات اور علی پور سے تین تین کیسز رپورٹ ہوئے، ڈی ایچ او کے مطابق سیکٹر جی 5، جی 6، ایف 6، جی-7، ایف-10 سے دو دو مریض سامنے آئے۔
رپورٹ کے مطابق جی-11، ای-11، ایچ-9، ایف-13، جی-9 اور ترلائی II سے 1،1 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اسلام آباد میں ڈینگی کیسز کی تعداد 458 تک پہنچ گئی۔
اسلام آباد میں کل 343 مقامات کا معائنہ کیا گیا، 14 ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی کی گئی، ڈینگی کنٹرول کی 40 ہزار سے زائد سرگرمیاں درج کی گئیں۔
ڈی ایچ او کے مطابق 759 گھروں میں اسپرے، مریضوں کے گھروں کے اطراف اقدامات کیے گئے، 133 مقامات پر فوگنگ آپریشنز مکمل کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں :قومی سپنر ابرار احمد ایشیا کپ کے بعد دلہن گھر لائیں گے