غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 32 فلسطینی شہید ہوگئے

Sep 14, 2025 | 18:31:PM
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 32 فلسطینی شہید ہوگئے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 32 فلسطینی شہید ہوگئے، عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 12 بچوں سمیت 32 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غزہ کی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں 64 ہزار 803 افراد شہید ہوچکے ہیں، وزارتِ صحت نے مزید بتایا کہ شہید ہونے والوں میں آدھی تعداد خواتین اور معصوم بچوں کی ہے۔

اسرائیلی حملوں میں غزہ کا بیشتر حصہ مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے، 20 لاکھ سے زائد آبادی کے حامل علاقے کی 90 فیصد آبادی گھروں سے محروم ہوچکی ہے۔

دوسری جانب اسرائیل نے غزہ کی بڑی عمارتوں کو خاص طور پر نشانہ بنانا شروع کردیا ہے، اسرائیلی حکام نے الزام لگایا ہے کہ ان بلند عمارتوں میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے جاسوسی کے آلات نصب کیے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :سابق صوبائی وزیر مولوی سرور موسی خیل 2 بیٹوں سمیت گرفتار