زیادتی الزام، عاشق نے فیس بک لائیو کے دوران خودکشی کرلی

Sep 14, 2023 | 12:57:PM
محبوبہ ، زیادتی، الزام، عاشق ، فیسس بک لائیو ،خودکشی ،24نیوز Beloved, abuse, blame, lover, Facebook live, suicide, 24 News
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) بھارت میں شادی شدہ شخص نے اپنی گرل فرینڈ کی جانب سے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام پر دل برداشتہ ہوکر فیس بک لائیو آکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

 ناگپور کا رہائشی 38 سالہ منیش نہ صرف شادی شدہ بلکہ تین بچوں کا باپ بھی تھے ، جس کی ایک 19 سالہ لڑکی کاجل کے ساتھ محبت تھی،تا ہم  اس کو اپنی محبوبہ اور ان کے اہل خانہ بلیک میل کرنے لگے ،منیش کے مطابق اس کی محبوبہ اور اہل خانہ  اس سے 5لاکھ روپے کی ڈیمانڈ کر رہے تھے، پیسے نہ  دینے پر  جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کرانے کی دھمکیاں دیتے رہے جس سے منیش دلبرداشتہ ہوگیا تھا ۔

منیش نے دریا کنارے لائیو فیس بک آکر مزید کہا کہ میں نے جنسی زیادتی نہیں کی لیکن وہ لوگ مسلسل ڈرا رہے ہیں اس وجہ سے میں اپنی زندگی کا خاتمہ کر رہا ہوں۔ جس کے ذمہ دار کاجل اور اس کے خاندان والے ہوں گے اور پھر منیش نے دریا میں چھلانگ لگادی۔

ضرورپڑھیں:کراچی جرائم پیشہ افراد کے لیے جنت بن گیا

فیس بک لائیو خودکشی کی اطلاع پولیس کو ملی جس پر سرچ آپریشن کیا گیا اور غوطہ خوروں نے منیش کی لاش برآمد کرلی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کاجل 6 ستمبر کو اپنے گھر سے بھاگ گئی تھی اور اس کے گھر والوں نے منیش پر لڑکی کو ورغلا کر بھگانے کا الزام عائد کیا تھا۔ پولیس نے لڑکی کے خاندان کے 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔