چیف سیکرٹری  کامران علی افضل کی الوداعی ملاقاتیں

Sep 14, 2022 | 14:35:PM
چیف سیکرٹری  ,کامران علی افضل, وفاقی حکومت ,اسٹیبلشمنٹ ڈویژن,24نیوز
کیپشن: کامران علی افضل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)چیف سیکرٹری  کامران علی افضل نے الوداعی ملاقاتیں شروع کردی ہیں ۔

نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق اجلاس میں چیف سیکرٹری کامران علی افضل نے افسران کو کہا ہے کہ وہ جلد پنجاب چھوڑ دیں گے،وہ چند اضلاع کیلئے کام نہیں کرسکتے ۔انہوں نے افسران سے مختلف منصوبوں پر تفصیلات طلب کی ہیں ۔

واضح رہے چیف سیکرٹری نے 6 روز قبل وفاقی حکومت کو خط لکھ کر بتا دیا تھا کہ پنجاب میں مزید کام جاری نہیں رکھ سکتا ۔

ضرور پڑھیں :چیف سیکرٹری پنجاب کی عہدے پر برقرار رہنے سے حتمی معذرت

یاد رہے  وفاقی حکومت نے  چیف سیکرٹری پنجاب کیلئے مختلف ناموں پر غور شروع کردیا ہے،گزشتہ ماہ وزیراعلیٰ پنجاب سیکرٹریٹ کیجانب سے ارسال کردہ ناموں پر بھی غور کیا جارہا ہے،ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب کے تقرر و تبادلے کا عمل رواں ہفتے مکمل کیا جائے گا۔

 ذرائع اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق موجودہ چیف سیکرٹری کامران علی افضل کو وفاق میں اہم ذمہ داری دی جائے گی، چیف سیکرٹری تبادلے کیلئے تاحال وزیراعظم دفتر سے ہدایات نہیں ملیں، چیف سیکرٹری پنجاب کا تبادلہ وفاقی کابینہ کی منظوری سے ہو گا، پنجاب حکومت نے نئے چیف سیکرٹری کیلئے 3 نام گزشتہ ماہ تجویز کئے تھے۔