چیف سیکرٹری پنجاب کی عہدے پر برقرار رہنے سے حتمی معذرت

Sep 12, 2022 | 17:06:PM
 کامران علی افضل  , چیف سیکرٹری پنجاب , اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ,پنجاب حکومت ,24نیوز
کیپشن: کامران علی افضل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسلام آباد (بابر شہزاد ترک) چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل  نے  عہدے پر برقرار رہنے سے حتمی معذرت کرلی ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے  چیف سیکرٹری پنجاب کیلئے مختلف ناموں پر غور شروع کردیا ہے،گزشتہ ماہ وزیراعلیٰ پنجاب سیکرٹریٹ کیجانب سے ارسال کردہ ناموں پر بھی غور کیا جارہا ہے،ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب کے تقرر و تبادلے کا عمل رواں ہفتے مکمل کیا جائے گا۔

ذرائع اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق موجودہ چیف سیکرٹری کامران علی افضل کو وفاق میں اہم ذمہ داری دی جائے گی، چیف سیکرٹری تبادلے کیلئے تاحال وزیراعظم دفتر سے ہدایات نہیں ملیں، چیف سیکرٹری پنجاب کا تبادلہ وفاقی کابینہ کی منظوری سے ہو گا، پنجاب حکومت نے نئے چیف سیکرٹری کیلئے 3 نام گزشتہ ماہ تجویز کئے تھے۔

ضرور پڑھیں : چودھری پرویز الٰہی کا اقتدار ڈانواں ڈول، بڑا گروپ سامنے آگیا 

پنجاب حکومت نے بابر حیات تارڑ، عبداللہ سنبل، احمد نواز سکھیرا کا نام تجویز کیا تھا،چیف سیکرٹری پنجاب نے وفاق سے ایکبار پھر خدمات واپس لینے کی درخواست کی ہے،درخواست وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ لاہور کے دوران ملاقات میں کی گئی،چیف سیکریٹری، وزیر اعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکریٹری سے نالاں ہیں،کامران علی افضل نے 6 اگست کو بھی وفاق سے تبادلے کی درخواست کی تھی۔