امید ہے رواں ہفتے آئی ایم ایف سے سٹاف لیول ایگریمنٹ طے پا جا ئے گا: وزیرِ خزانہ 

Oct 14, 2025 | 20:47:PM
امید ہے رواں ہفتے آئی ایم ایف سے سٹاف لیول ایگریمنٹ طے پا جا ئے گا: وزیرِ خزانہ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم) وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 1.2 ارب ڈالرز کے سٹاف لیول معاہدے کا امکان ہے، امید ہے رواں ہفتے آئی ایم ایف سے سٹاف لیول ایگریمنٹ طے پا جا ئے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے  کہا ہے کہ آئی ایم ایف مشن کے ساتھ تعمیری مذاکرات جاری ہیں، فالو اپ بات چیت مثبت سمت میں ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ 7 ارب ڈالرز کے توسیعی فنڈ، 1.4 ارب ڈالرز ریزیلینس فنڈ کے جائزے پر اتفاق متوقع ہے، آئی ایم ایف پروگرام نے پاکستان کی 370 ارب ڈالرز معیشت کو سہارا دیا۔

 وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مہنگائی، کرنسی ریٹ میں کمی اور مالی بحران کے بعد استحکام کی جانب پیشرفت ہے، پاکستان پہلا گرین پانڈا بانڈ رواں سال کے اختتام سے قبل جاری کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں کم از کم 1 ارب ڈالرز کا بانڈ اگلے سال متوقع ہے، یورو، ڈالر یا سکوک تمام آپشنز کھلے ہیں، حکومت کا نجکاری پروگرام آئندہ مالی سال میں تیزی سے آگے بڑھے گا۔

وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پی آئی اے اور 3 بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی فروخت پر پیش رفت ہوئی ہے، قومی ایئر لائن کے لیے اہل سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں اضافہ ہوا ہے،ان کا کہنا ہے کہ یورپ اور برطانیہ کی پروازوں کی بحالی سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش ہے، قومی ایئرلائن کی نج کاری دو دہائیوں بعد پہلی بڑی فروخت ہو گی، 5 گروپوں نے قومی ایئر لائن کی نجکاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :  گزشتہ سال حکومت نے کتنا غیر ملکی قرضہ لیا؟جانئے