تمام سرکاری کالجز میں بی ایس کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ

Oct 14, 2023 | 17:33:PM
 تمام سرکاری کالجز میں بی ایس کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عامر شہزاد)محکمہ اعلیٰ تعلیم کی جانب سے تمام سرکاری کالجز میں ایسوسی ایٹ ڈگری کورس ختم اور بی ایس کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق محکمہ اعلیٰ تعلیم نے اس سلسلے میں تمام کالجز کی انتظامیہ کو ایسوسی ایٹ ڈگری کورسز میں داخلے بند کرنے اور رواں سال سے نیا کورس شروع کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے کالجز انتظامیہ کو جاری ہونے والے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ چند سال قبل تمام کلاسز میں بی ایس کلاسز شروع کرنے اور ایسوسی ایٹ ڈگری کورسز ختم کرنے کا فیصلہ کیاگیاتھا، کالجزمیں فیکلٹی، انفراسٹرکچر اور لیبارٹریز وغیرہ کی عدم موجودگی کی وجہ سے اس فیصلے میں دو مرتبہ توسیع کی گئی۔
محکمہ تعلیم کے مراسلے کے مطابق نئے تعلیمی سال پر ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایک مرتبہ پھر سے بی ایس کلاسز میں داخلے شروع کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے، اس فیصلے میں جنرل اینڈ کامرس کالجزکو بھی بی ایس پروگرامزمیں شامل کیا گیا ہے، ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز میں پہلے سے داخلہ لینے والے طلبہ اپنی ڈگریوں کی تکمیل تک اپنی تعلیم جاری رکھیں گے۔

مراسلے میں مزید کہاگیا ہے کہ تمام ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز پیش کرنے والے کالجزکے پرنسپل اپنے متعلقہ ڈائریکٹوریٹ سے موجودہ سیشن سے بی ایس پروگرامز کھولنے کی منظوری کے لئے رجوع کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:عطاللہ تارڑ کے قریبی ساتھی قاتلانہ حملے میں جاں بحق