ایشین چیمپئن باکسر عثمان وزیر کا قومی کرکٹ ٹیم کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار

Oct 14, 2023 | 15:11:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی) ایشین چیمپئن باکسر عثمان وزیر کی قومی کرکٹ ٹیم کے لئے نیک تمنائیں۔

ایشین چیمپئن باکسر عثمان وزیر نے بھارت میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے سب سے بڑے مقابلے میں پاکستان ٹیم کے لئے ویڈیو پیغام جاری کر دیا، اپنے ویڈیو پیغام میں باکسر نے کہا کہ پاکستان بھارت میچ کے لیے پرجوش ہوں، کراؤڈ بھی پرجوش ہوتاہے، میں پاکستان کی نمائندگی کرچکا ہوں اس لیے احساسات کو سمجھ سکتاہوں۔

یہ بھی پڑھیں: کس طرح کی ٹیم کو ہرانے کا الگ مزہ ہے؟ شاہین شاہ نے دل کی بات بتا دی

عثمان وزیر کا مزید کہنا تھا کہ مجھے پوری امید ہے کہ پاکستان بھارت کو شکست دےگا، قومی کرکٹ ٹیم اپنی قوم کو آج فخر محسوس کروائے گی۔