پولو کپ کا فائنل گلگت بلتستان سکاؤٹس کی ٹیم نے اپنے نام کرلیا

Oct 14, 2022 | 09:56:AM
گلگت, گلگت بلتستان ,پولو کپ 2022,24نیوز
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

گلگت(مہتاب الرحمٰن)بادشاہوں کا کھیل، کھیلوں کا بادشاہ پولو کپ کا فائنل گلگت بلتستان سکاؤٹس کی ٹیم نے اپنے نام کرلیا ۔نوجوانوں کے شاندار تلوار رقص نے سماں باندھ دی۔

گلگت بلستان سکاؤٹس پولو کپ 2022 گلگت بلتستان سکاؤٹس کی ٹیم نے جیت لیا،فائنل میں جی بی سکاؤٹس کی ٹیم نے روایتی حریف این ایل آئی کی ٹیم کو 6 کے مقابلے میں 11 گول کے بڑے مارجن سے ہرا کر اگلا پچھلا سارا حساب برابر کر لیا۔

پہلے ہاف کے آخری چند منٹوں تک این ایل آئی کی ٹیم کو جی بی سکاؤٹس کی ٹیم کے خلاف 1 کے مقابلے میں چار گولز کی برتری حاصل تھی لیکن جی بی سکاؤٹس نے بھرپور جواب دیتے ہوئے مسلسل 5 گول سکور کے برتری چھ چار کردی۔

ہاف ٹائم میں گلگت بلتسان سکاؤٹس کے جوانوں نے شاندار تلوار رقص پیش کرکے ہزاروں شائقین سے خوب داد وصول کی۔دوسرا ہاف شروع ہوتے ہی گلگت بلتستان سکاؤٹس کے کھلاڑیوں نے مخالف ٹیم کے گول پول پر تابڑ توڑ حملے کیے اورچھ کےمقابلے میں گیارہ گول کی برتری حاصل کرکے مقابلہ جیت لیا۔ شائقین پولو نے بھی ان مقابلوں سے خوب لطف اٹھایا ۔

مہمان خصوصی فورس کمانڈر گلگت بلستان میجر جنرل کاشف خلیل نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے، اس موقع پرانہوں نے   گلگت بلتستان میں پولو کی مزید ترقی کے لیے افواج پاکستان کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔فری سٹائل پولو کا اگلا بڑا میلہ نومبر کے میں جشن آزادی گلگت بلتستان کے نام سے سجے گا ۔