اگلی باری پھرہماری۔۔ زرداری نےاہم  پیشگوئی کر دی

Oct 14, 2021 | 11:32:AM
 آصف زرداری، اسلام آباد، احتساب عدالت، پیپلزپارٹی 
کیپشن:   سابق صدر  آصف  علی زرداری احتساب عدالت میں پیش ہوئے تھے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سابق صدر آصف زرداری نے اگلی بار پیپلزپارٹی کے حکومت میں آنے کی پیشگوئی کر دی۔

سابق صدر آصف زرداری مشکوک ٹرانزکشن کیس کی سماعت کے سلسلے میں  اسلام آباد احتساب عدالت میں پیش ہوئے ،عدالت سے واپسی پر سابق صدر نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی جس دوران صحافی نے سوال کیا کہ اگلی باری کس کی دیکھ رہے ہیں،صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ اگلی باری پیپلزپارٹی کی ہوگی۔

سابق صدر سے سوال کیا گیا کہ احتساب کا عمل کب تک چلتا رہے گا؟ اس پر ان کا کہنا تھا کہ جب تک معیشت مزیدنیچےنہ آجائے سلسلہ جاری رہےگا، مجھے علم نہیں ہے کہ فیصلہ تبدیل ہوگا یا برقرار رہے گا، اللہ خیر کرے گا۔

یہ بھی پڑھیںمسجد وزیر خان میں گانے کی شوٹنگ۔۔صبا قمر اور  بلال سعید عدالت میں پیش نہ ہوئے