عمران مہنگائی روکیں یا گھر جائیں۔بلاول بھٹوزرداری

Nov 14, 2021 | 21:00:PM
 پیپلزپار ٹی۔ بلاول۔ آمدنی۔مہنگائی۔ بحران۔عمران خان 
کیپشن: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ گھٹتی آمدنی اور بڑھتی مہنگائی کے بحران کو روکنے کے لئے عمران خان عملی اقدامات کریں یا گھر جائیں۔
اتوارکو جاری اپنے بیان میں چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہاکہ بڑی بڑی باتیں کرکے اقتدار حاصل کرنے والے عمران خان کے پاس بحرانوں کے حل کے لئے نہ کوئی ویژن ہے اور نہ کوئی منصوبہ، عمران خان ہر بحران پر نوٹس لے کر آخر میں میں کیا کروں کا اعلان کرکے نئے بحرانوں کو پیدا کرنا شروع ہوجاتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ آج ملک میں عام آدمی مہنگائی کی وجہ سے پریشان ہے اور اس کی صرف ایک وجہ عمران خان کی نااہلی ہے، قوم مہنگائی کی صورت میں تبدیلی کی وہ خوف ناک قیمت ادا کررہی ہے جس کا ازالہ اگلی کئی حکومتوں کو کرنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں۔