بین الاقوامی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنر وسٹائلسٹ آمنہ انعام کی پاکستان آمد

 عالمی فیشن شوز میں پاکستان کی نمائندگی کرنا میرےلیے اعزاز کی بات ہے، آمنہ انعام 

May 14, 2026 | 15:50:PM
 بین الاقوامی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنر وسٹائلسٹ آمنہ انعام کی پاکستان آمد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) بین الاقوامی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنر سٹائلسٹ آمنہ انعام پاکستان پہنچ گئیں جہاں وہ مختلف ثقافتی، سماجی اور فلاحی تقریبات میں شرکت کر رہی ہیں۔
 آمنہ انعام گزشتہ چند برسوں کے دوران عالمی فیشن انڈسٹری میں اپنی منفرد پہچان بنا چکی ہیں،وہ اب تک لندن فیشن ویک،پیرس فیشن ویک میلان اور دبئی فیشن ویک سمیت دنیا کے بڑے فیشن پلیٹ فارمز پر اپنے ملبوسات کی کامیاب نمائش کر چکی ہیں جبکہ ان کو نیویارک فیشن ویک میں بیسٹ پرفارمنس ایوارڈ بھی مل چکاہے، ایمبیسی آف پاکستان کی طرف سے ان کے ڈریس کو سراہا گیا جبکہ پاکستان، بھارت اور دیگر بین الاقوامی شہرت یافتہ فنکارو ماڈلز بھی ان کے ملبوسات کی نمائش کر چکے ہیں۔
 حال ہی میں معروف اداکار عمران عباس، بھارتی گلوکار گورو رندھاوا، کیمی مس یونیورس ھرناز سندھو نے بھی ان کے ملبوسات زیب تن کر کے ماڈلنگ کی ہے ۔

 آمنہ انعام کاکہناہے کہ پاکستان بے پناہ ٹیلنٹ سے بھرپور ملک ہے اور نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں پر یقین رکھتے ہوئے عالمی سطح پر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے،وہ ہمیشہ اپنے ڈیزائنز میں پاکستانی ثقافت، روایتی رنگوں اور مشرقی ومغربی طرز کی خوبصورتی کو اجاگر کرنے کی کوشش کرتی ہیں تاکہ دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت اور خوبصورت تشخص سامنے آسکے۔
ان کاکہناہے کہ عالمی فیشن شوز میں پاکستان کی نمائندگی کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے اور وہ مستقبل میں بھی پاکستانی فیشن انڈسٹری کو بین الاقوامی سطح پر مزید متعارف کروانے کے لیے کام جاری رکھیں گی،انہوں نے نوجوان ڈیزائنرز کو مشورہ دیا کہ وہ جدید تقاضوں کے ساتھ ساتھ اپنی ثقافتی شناخت کو بھی برقرار رکھیں کیونکہ یہی چیز عالمی سطح پر انہیں منفرد بناتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جب بیٹوں کی شادیاں ہوجائیں تو انہیں الگ رہنے دیا جائے: مریم نفیس
فیشن ماہرین کا کہنا ہے کہ آمنہ انعام کی کامیابیاں پاکستانی فیشن انڈسٹری کے لیے باعثِ فخر ہیں، ان کی بین الاقوامی فیشن ویکس میں شرکت سے نہ صرف پاکستانی ڈیزائنز کو عالمی مارکیٹ میں جگہ مل رہی ہے بلکہ ملک کا مثبت تشخص بھی اجاگر ہو رہا ہے۔ مختلف شوبز شخصیات اور سماجی حلقوں نے بھی ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہاہے کہ آمنہ انعام نوجوان نسل کے لیے محنت، صلاحیت اور کامیابی کی روشن مثال ہیں۔