پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کو پولیس نے حراست میں لے لیا

May 14, 2023 | 21:30:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کےسینئر رہنما فردوس شمیم نقوی کو پولیس نے حراست میں لے لیا ۔

 تفصیلات کےمطابق پی ٹی آئی رہنما  فردوس شمیم نقوی کو کراچی کےعلاقے پہلوان گوٹھ سے حراست میں لیا گیا ہے ، فردوس شمیم نقوی مختلف علاقوں سے ریلی نکال رہے تھے، پولیس کا کہنا ہے کہ فردوس شمیم نقوی کے خلاف مختلف تھانوں میں حالیہ احتجاج کے بعد کئی مقدمات درج ہوئے،نرسری پر انصاف ہاؤس کے پاس احتجاج کرنے والی خواتین کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔