کالعدم تنظیموں کے چار انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

May 14, 2023 | 12:35:PM
سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیموں کے 4 دہشت گرد گرفتار کرلئے گئے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیموں کے 4 دہشت گرد گرفتار کرلئے گئے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے  مطابق سی ٹی ڈی نے پنجاب میں دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر خفیہ آپریشن میں کالعدم تنظیموں کے چار انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار کرلیے۔

رپورٹ کےمطابق  کارروائیاں سرگودھا، راولپنڈی اورگوجرنوالامیں کی گئیں، اور اس دوران سلمان، شیر زمان ، ملک اسرار اور شیر خان نامی دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا، چاروں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کو ہسپتال میں رکھنے کا فیصلہ

حکام سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں سے بارودی مواد،اور خودکش جیکٹ بنانے کا سامان برآمد ہوا ہے، گرفتار دہشتگردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق رواں ہفتے سی ٹی ڈی نے 248 کومبنگ آپریشنز کے دوران 51 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا۔ ان کومبنگ آپریشنز میں 11 ہزار 5 سے زائد افراد سے پوچھ کچھ بھی کی گئی۔