پرینیتی اور راگھو کی منگنی ، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

May 14, 2023 | 00:15:AM
پرینیتی اور راگھو کی منگنی ، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
سورس: instagram/parineetichopra
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی اداکارہ پرینیتی چوپڑا اورسیاسی رہنما  راگھو چڈھا کی منگنی ہوگئی،اداکارہ نے منگنی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔ 

تفصیلات کے مطابق منگنی کی تقریب عام آدمی پارٹی سے تعلق رکھنے والے بھارتی سیاست دان اور رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا کے گھر پر ہوئی۔ 

دونوں کی منگنی کی افواہیں اس وقت درست ثابت ہوئیں جب پرینیتی چوپڑا اور راگھو دونوں نے منگنی کرنے کا اعلان کیا۔

پرینیتی کی کزن پریانکا چوپڑا بھی بھارت پہنچی ہیں  اور اس تقریب میں شرکت کی ہے، جبکہ اس میں پرینیتی کے اہلِ خانہ اور راگھو کے اہلِ خانہ سمیت چند قریبی لوگوں اور دوستوں نے شرکت کی۔ 

منگنی کی تقریب مکمل ہونے کے بعد پرینیتی نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی منگنی کی تصاویر شیئر کی، جس کے ساتھ ایک پیغام بھی جاری کیا۔

View this post on Instagram

A post shared by @parineetichopra

پرینیتی نے تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ "ہر وہ چیز جس کےلیے میں دعائیں کیں۔۔۔ میں نے ہاں کہہ دیا۔"

دونوں نے اپنی اس خاص دن کےلیے سفید رنگ کا لباس زیب تن کیا، جبکہ تصویر میں اداکارہ کی منگنی کی انگوٹھی بھی نمایاں ہے۔