شہباز کی پرواز۔۔مسلم لیگ ن کا وفاق اورمتعلقہ اداروں کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ

May 14, 2021 | 20:53:PM
شہباز کی پرواز۔۔مسلم لیگ ن کا وفاق اورمتعلقہ اداروں کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرشہباز شریف کو عدالتی فیصلہ کے باوجود حکومت کی جانب سے بیرون ملک جانے کی اجازت نہ دینے کا معاملہ نے نیا موڑ لے لیا۔
 شہباز شریف نے ڈی جی ایف آئی اے،سیکرٹری داخلہ اور وفاقی حکومت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کی منظوری دیدی۔ شہباز شریف نے سینیٹر اور قانونی ماہر اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز سے مشاورت مکمل کرلی ۔شہباز شریف کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست 17مئی کو لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی جائے گی۔
واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے شہباز شریف کو 8ہفتوں کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی لیکن اگلی صبح جب شہباز شریف لندن جانے کیلئے ائیر پورٹ پہنچے تو حکام نے انہیں جانے سے روک دیا تھا۔اس کے بعد کابینہ کے اجلا س میں وزیر اعظم نے کہا تھا کو جب تک زندہ ہوں شریف خاندان کو نہیں چھوڑونگا۔اس کے بعد کابینہ کی کمیٹی نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی اور عید کے روز شہباز شریف کا نام ای سی ای ایل پر ڈال دیا گیا۔
 یہ بھی پڑھیں۔https://www.24urdu.com/14-May-2021/26046