ہاشم آملہ بھی پشاوری چپل کے دلدادہ نکلے

Mar 14, 2021 | 22:16:PM
ہاشم آملہ بھی پشاوری چپل کے دلدادہ نکلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے مایہ نازمسلمان بلے بازاوربین الاقوامی شہرت یافتہ کر کٹر ہاشم آملہ بھی پشاوری چپل کے دلدادہ نکلے۔
تفصیلات کے مطابق ہاشم آملہ دورہ پشاورمیں خریداری کے بعد چپل مارکیٹ بھی گئے ،جہاں پر انہوں نے چپل کی خریداری کرتے ہوئے پشاوری چپل کی بہت تعریف کی۔
ہاشم آملہ نے پشاور کے چپل مارکیٹ میں واقع جہانگیرمہمند کے دکان صافی چپل میکر ککی چپل پسند آئی اور پشاور کی مشہور اور بہترین چپل خریدکر خوشی کا اظہارکیا۔
انہوں نے اپنے پسندکے ایک نہیں بلکہ چارجوڑے خریدے۔اس موقع پر کرکٹرہاشم آملہ نے جہانگیرصافی کیساتھ خوب گپ شپ لگائی۔ہاشم آملہ نے جہانگیر صافی بلکہ پشاوریوں کی مہمان نوازی کا شکریہ اداکیااور کہاکہ دورہ پشاور پر مسلمان بھائیوں کاخلوص اور پیار ہمیشہ یاد رہے گا۔