پی آئی اے فلائٹ اٹینڈنٹ کی بچے کو سلانے کی تصویروائرل

Mar 14, 2021 | 12:03:PM
   پی آئی اے فلائٹ اٹینڈنٹ کی بچے کو سلانے کی تصویروائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پی آئی اے کے چیف فلائٹ اٹینڈنٹ نے  دوران پرواز  خاتون مسافر کے روتے بچے کو بہلانے اور سلانے کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں جنہیں بے حد سراہا جارہا ہے۔

قومی ایئر لائن پی آئی اے نے باکمال لوگوں کی لاجواب سروس کی ایک اور مثال قائم کردی۔معروف اداکار اور گلوکار فخر عالم کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر شئیر کی۔ فخر عالم کا ٹویٹر پیغام میں کہنا تھا کہ یہ تصویر انہیں ان کے دوست نے ارسال کی ہے۔ جو اسلام آباد سے کراچی والی پرواز میں سفر کر رہا تھا۔

اس دوران پرواز میں موجود خاتون کے ساتھ بچہ روز روز سے رونے لگا اور والدہ کے چپ کرانے پر بھی چپ نہ ہوا، جس پر قومی ائیرلائن  چیف فلائٹ اٹینڈنٹ توحید آگے بڑھے اور والدہ سے بچے کو لیا اور سینے سے لگا کر چپ کراتے رہے۔

سامنے آنے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے وہ دوران پرواز روتے ہوئے بچے کو سلانے میں خاتون کی مدد کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی چیف فلائٹ اٹینڈنٹ توحید کے اس اقدام  کو خوب سراہا جارہا ہے۔