مزدور کسان پارٹی اور پنجاب رکشہ یونین کا مزدور کی اجرت میں 50 فیصد اضافہ کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) لاہور میں پنجاب رکشہ یونین اور مزدور کسان پارٹی کے کارکنوں نے رائے ونڈ روڈ پر دبئی ٹاؤن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جس مین وفاقی حکومت کے بجٹ میں سامنے آنے والی تجاویز کی مذمت کی گئی۔
احتجاجی مظاہرہ میں پنجاب رکشہ یونن اور مزدور کسان پارٹی کے رہنماؤں نے وفاقی ھکومت سے مطالبات پیش کئے اور کہا کہ مزدور کی تنخواہ میں 50 فیصد اضافہ کیا جائے۔
لاہور: مزدور کسان پارٹی اور پنجاب رکشہ یونین کی جانب سے رائیونڈ روڈ پر وفاقی بجٹ کے خلاف احتجاج
— Mian Iftikkhar Ramey (@Dunyanews_Lhr) June 14, 2026
مظاہرہ میں رکشہ یونین و کسان پارٹی کے کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی
مزدور کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافہ ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 60 فیصد کمی کی جائے، مظاہرین کا مطالبہ pic.twitter.com/JyQLcuwRPB
احتجاج میں شامل رہنماؤں نے کہا کہ حکومت کو مزدور کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافہ کرنا چاہئے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 60 فیصد کمی کی جائے۔مظاہرین نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ رکشہ ڈرائیورز کے ساتھ ٹریفک پولیس کا برا سلوک بند کروایا جائے۔
مظاہرین میں شبیر حسین ایڈوکیٹ،پنجاب رکشہ یونین کے رہنما اعلی عزیر بھٹی ، پنجاب رکشہ یونین لاہور کے مرکزی صدر عامر یوسف مزدور، کامریڈ رفاقت، مزدور پارٹی لاہور کے فنانس سیکرٹری واجد علی ،مرکزی لیبر سیکرٹری، چیئرمین پنجاب رکشہ یونین کامریڈ عرفان علی کے ساتھ محمد ملک عبدلجبار، نعمان اور دیگر کئی لوگ شریک تھے۔