مودی کا اقتدار میں رہنے کا جنون، بھارتی معیشت، اقلیتیں اور عوام بدحالی کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مودی نے ہندوتوا سوچ اور جھوٹے دعوؤں سے بھارت کے عوام کو اپنا غلام بنا کر اقتدار کی کرسی سنبھال رکھی ہے۔
بھارتی جریدہ دی ٹیلی گراف کے مطابق بھارتی معیشت میں روپیہ کمزور، سرمایہ ملک سے باہر اور نجی سرمایہ کاری تباہی کا شکار ہے،جنگ کے باعث ترسیلاتِ زر میں کمی سے بھارت کے زرمبادلہ کے ذخائر مزید دباؤ کا شکار ہو گئے۔
دی ٹیلی گراف کے مطابق بھارت میں عوامی خزانے سے بے پناہ رقم مودی کو عظیم انسان بنا کر پیش کرنے پر خرچ کی گئی،مودی کی طرح امت شاہ بھی ہندو راشٹرا بنا کر مسلمانوں کو دوسرے درجے کا شہری بنانا چاہتا ہے۔
بھارتی جریدہ کے مطابق مودی حکومت الیکشن کمیشن سمیت دوسرے اداروں کو ذاتی فائدے کے لیے استعمال کر رہی ہے، مودی اور امت شاہ کے حکومت میں رہنے میں پریس پر دباؤ اور "گودی میڈیا" نے بھی اہم کردار ادا کیا۔
عالمی ماہرین کے مطابق بھارت میں پوری طرح امیروں کا نظام بن چکا ہے جہاں کچھ بااثر افراد حکمرانوں کو فائدہ پہنچا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کا امکان ہمیشہ کیلئے ختم ہو چکا:شمالی کوریا
ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ مودی نے ہندو ووٹ بنانے کیلئے ہندوؤں میں یہ خوف پیدا کر دیا کہ مسلمان ان پر حکومت کرنے لگیں گے،مودی اور امت شاہ سیاسی فائدے اور ہندوتوا سوچ مسلط کرنے کیلئے مسلمانوں کی جان کے دشمن بن چکے ہیں۔